بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

گوجرانوالہ سے بھی 4 ارکان اسمبلی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

04 جون, 2023 14:46

گوجرانوالہ سے چار ارکان اسمبلی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی چھوڑ دی۔

پریس کانفرنس کرنے والوں میں دو قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں۔

پارٹی کو خیر باد کہنے والوں میں این اے 77 سے خرم دستگیر کے مدمقابل انتخاب لڑنے والے چوہدری صدیق مہر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک واصف کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

این اے 78 سے ن لیگ کے ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم کے مدمقابل الیکشن لڑنے والے علی اشرف مغل نے پی ٹی آئی چھوڑ دی۔

امیدوار پی پی 61 سرفراز مہر اور پی پی 59 سے سردار حق نواز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی۔

چاروں ارکان اسمبلی نے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔