عید الاضحیٰ پر مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ
پشاور: محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے عیدالاضحٰی کی آمد کے پیش نظر مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک نے صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے لمپی اسکن وائرس کی 83 ہزارویکیسن ڈوزخرید لی ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا کی جانب سے اس سلسلے میں تمام اضلاع کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ کانگو اور لمپی وائرس کی روک تھام کے لیے سفارشات پرسختی سے عمل درآمد کیا جائے، قبائلی اضلاع میں چیک پوسٹوں کو مویشیوں کے لیے اضافی اسپرے فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان اور تمام سب ڈویژنز میں چیک پوسٹوں پرعملہ تعینات کیا جائے کیونکہ مویشیوں سے پھیلنے والی بیماریاں صحت عامہ کے لیے بھی خطرہ ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










