بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

یہ چاہے جتنے کیس بنالیں مجے کوئی فرق نہیں پڑے گا: پرویز الہٰی

04 جون, 2023 19:18

لاہور: چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ حق سچ کی آواز بلند کررہے ہیں، پی ڈی ایم ناکام ٹولہ ہے، یہ چاہے جتنے کیس بنالیں مجے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالہٰی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ چاہے جتنے کیس بنالیں مجے کوئی فرق نہیں پڑے گا، سب جانتے ہیں اس کے پیچھے کون ہے، ہمیں سیسہ پلائی دیوار بن کر ان سب کا مقابلہ کرنا ہے۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے، میری لیگل ٹیم بہت مضبوط ہے، ہمارے ملک کی فوج ہے کسی دوسرے ملک کی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا، تمام لوگ اپنی جگہ مضبوط رہیں: پرویز الہٰی

ان کا کہنا تھا کہ فوج بہت بڑا ادارہ ہے اور ہمارا اپنا ادارہ ہے، حق سچ کی آواز بلند کررہے ہیں، پی ڈی ایم ناکام ٹولہ ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔