بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا

04 جون, 2023 19:31

لاہور: مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

اینٹی کرپشن حکام نے صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ چاہے جتنے کیس بنالیں مجے کوئی فرق نہیں پڑے گا: پرویز الہٰی

عدالت نے سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔