رضا نصر اللہ گھمن کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
لاہور: سابق رکن قومی اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے
نصر اللہ گھمن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ عرصے کیلئے سیاست سے کنارہ کشی کررہا ہوں، سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں، 9 مئی کا واقعہ ملکی تاریخ کا دلخراش واقعہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے، 9 مئی کے واقعات پر قوم کے دل افسردہ ہوئے، پرتشدد واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی زیدی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ سیاست میں برداشت اور تحمل کا ہونا لازمی ہے، سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کے حل کی طرف جانا ہوگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










