بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

روز ویلٹ ہوٹل 3 سال کی لیز پر نیویارک سٹی ایڈمنسٹریشن کے حوالے

04 جون, 2023 19:00

لاہور: سعد رفیق کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی سٹی ایڈمنسٹریشن کو 3 سال کیلئے لیز پر دیدیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کا اثاثہ ہے، پچھلی حکومت نے ہوٹل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چلانے کا فیصلہ کیا تھا، حکومت پاکستان کا نیویارک سٹی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی سٹی ایڈمنسٹریشن کو 3 سال کیلئے لیز پر دیدیا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل کے ایک ہزار25 کمرے لیز پر لگ گئے ہیں، پہلے 202، دوسرے 205 اور تیسرے سال 210 ڈالر پر ڈے رینٹ ملے گا، ہوٹل کو لیز پر دینے سے پاکستان کے خزانے میں پیسے آنے لگے ہیں، روز ویلٹ ہوٹل لینڈ مارکنگ کے خطرے سے باہر نکال آیا، پریشانی میں مبتلا تھے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی لینڈ مارکنگ کا خطرہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی نجکاری نہیں، ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کررہے ہیں: سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ہوٹل ملازمین کو فارغ کیا جائے گا، 77 رہ جائیں گے، روز ویلٹ ہوٹل کے بکنے کی کہانیاں ختم ہوگئیں، سب سے پہلے اسلام آباد ہوٹل کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی، کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جائیگی، تینوں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلئے آئی ایف سی معاہدا ہوا، روز ویلٹ ہوٹل کی لیز کے معاہدے سے 220 ملین ڈالر کی آمدنی ہوگی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔