وعدوں پر عملدرآمد میں وفاق کی سرد مہری باعث تشویش ہے: عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کا آئینی حق دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ مالی و ترقیاتی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں، وعدوں پر عملدرآمد میں وفاق کی سرد مہری باعث تشویش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی وفاقی اکائی کو دیوار سے لگانا غیر مناسب فعل ہے، وفاق کا یہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات
انہوں نے کہا کہ وعدے پورے نہ کیے تو بلوچستان اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










