بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پرویزالہیٰ کے کرپشن میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں: اینٹی کرپشن پنجاب

04 جون, 2023 13:32

لاہور: چوہدری پرویز الہیٰ کیسز کے فیصلے پر اینٹی کرپشن پنجاب کا ردعمل سامنے آگیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ کیسز کے فیصلے پر اینٹی کرپشن پنجاب کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ نہیں بلکہ سابق وزیراعلیٰ ہیں، پرویزالہیٰ کو تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی پرپشن پرویز الہیٰ کیسز کے فیصلوں پر اپیل میں جارہی ہے، دونوں فیصلے قانون کے روح سے متصادم ہیں، پرویزالہیٰ کے کرپشن میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: والد پر صرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہورہے ہیں: مونس الہٰی

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں فیصلوں میں اہم قانونی نکات کو نظرانداز کیا گیا، دونوں مقدمات ٹھوس شواہد کی بنیاد پر درج کئے گئے تھے، امید ہے دونوں فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔