بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

مردم شماری کے نتائج ہم قبول نہیں کریں گے: مصطفیٰ کمال

04 جون, 2023 19:19

کراچی: مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے نتائج ہم قبول نہیں کریں گے، ریاست کے ذمہ دار ہمیں سندھ حکومت کے ہاتھوں گروی نہ رکھے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی 19 فیصد اور حیدرآباد کی 18 فیصد ہوئی ہے، کراچی کی آبادی کو کم دکھایا گیا، مردم شماری ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، خالد مقبول صدیقی نے خط لکھا ہے ڈیجیٹل سروے کیا جائے، پاکستان کے بنیادی مسائل کہیں دب کر رہ گئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم سے میٹنگ کی مردم شماری کا معاملہ اٹھایا، خالد مقبول صدیقی نے مردم شماری کے معاملے پر احسن اقبال کو خط لکھا، ایک طبقہ حکومت بنانے اور دوسرا گرانے میں لگا ہوا ہے، مردم شماری کے نتائج ہم قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایم کیو ایم پاکستان نے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج مسترد کردیے

ان کا کہنا تھا کہ پانی، کوٹہ سسٹم، بجلی، گیس، تعلیم سمیت کچھ نہیں دیا جارہا ہے، مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، مردم شماری کے معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے، سروے اور آڈٹ تھرڈ پارٹی سے کرایا جائے، ریاست کے ذمہ دار ہمیں سندھ حکومت کے ہاتھوں گروی نہ رکھے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔