جی ایچ کیو، کورکمانڈر ہاؤس پرحملہ کرینگے تو آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا: مولانا فضل الرحمان
لاہور :مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو، کورکمانڈر ہاؤس پرحملہ کرینگے تو آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا،آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پر اپیل کی جاسکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ کے رہنما ایاز صادق کے بھائی کے انتقال پر ےتعزیت کے لئے ایاز صادق کی رہائشگاہ پر تشریف لائے تھے اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
مولانا کا کہنا تھا کہ جوڈیشری نے جانبداری کا مظاہرہ کیا تو عوامی عدالت گئے ، لوگو ں نے جانبداری کا رویہ محسوس کیا ہے ، کسی ادارے کی کارکردگی پر عوام کو اعتراض ہو تو عوامی رائے سامنے آتی ہے ۔
فضل الرحمان نے کہا کہ جمہوریت میں عوام اپنی رائے دیتے ہیں ، ہمارے مظاہرے پر امن تھے سڑکوں پر تھے کسی جگہ حملہ نہیں ہوا ، جلسے ہم نے بھی کیے مگر عالمی میڈیا نے انکے جلسوں کو پروجیکٹ کیا۔
انھوں نے کہا کہ ماضی میں جتنے فیصلے کیے اختلاف رائے کے باوجود اتفاق رائے پر پہنچے، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے ، کیا ملک کی صورتحال کو نئے ہنگاموں ، نئے تجربوں کی بھینٹ چڑھادیں ؟ جو اس ملک کےلیے مفید ہوگا وہی فیصلے ہوں گے ۔
یہ پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









