بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پیپلز پارٹی نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی کے لیے نامزد کر دیا

05 جون, 2023 16:42

کراچی : پیپلز پارٹی نے مرتضی وہاب کو کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے لئے سلمان مراد کو نامزد کردیا ہے۔

بلاول بھٹو نے بھی اپنی ٹوئیٹ میں پیپلز پارٹی کے تمام نامزد چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کیا، اب جائیں اور اگلا مرحلہ بھی جیتیں اور عوام کی فلاح کے لیے کام کریں جو ہم کرتے ہیں۔

 

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم نے جو نام مشاورت کے ساتھ منتخب کیے ہیں، میں سب سے پہلے اپنی تنظیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم نے پورا سندھ جیتا ہے، کوئی ایسا ڈسٹرکٹ نہیں ہے جہاں ہم ہارے ہوں، کراچی میں بھی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم نے ایک اور قانون بنا دیا کہ کوئی غیرمنتخب بھی میئر کے انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ وہ 6 مہینے کے اندر اندر کسی سیٹ پر کامیاب کروا لے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ دوسرا سکھر ڈویژن کے پہلے گھوٹکی میں چیئرمین کے لیے منگول خان مہر اور وائس چیئرمین کے لیے بابر خان کا نامزد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ خیرپور میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین کے لیے ہم نے شیراز شوکت راجپر کو نامزد کیا ہے اور وائس چیئرمین کے لیے فہد علی شاہ جیلانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جام شورو کے لیے چیئرمین کے لیے سہیل شورو اور وائس چیئرمین کے لیے امان اللہ شاہانی کو نامزد کیا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بدین میں چیئرمین کے لیے علی اصغر اور وائس چیئرمین فدا میندرو کو نامزد کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سکھر کے میئر کے لیے ارسلان شیخ کو نامزد کیا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے میونسپل کارپوریشن حیدرآباد میں میئر کے لیے کاشف شورو اور ڈپٹی میئر کے لیے صغیر قریشی کو نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ڈسٹرکٹ ملیر میں تین ٹاؤن ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی تینوں ٹاؤن جیتی ہے، گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین کے لیے طارق بلوچ اور وائس چیئرمین کے لیے جان محمد جوکھیو امیدوار ہوں گے، ابراہیم حیدری ٹاؤن کے چیئرمین کے لیے نظیر بھٹو اور وائس چیئرمین کے لیے رفیق جت کو نامزد کیا ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں چیئرمین کے لیے جمیل ضیا اور وائس چیئرمین کے لیے عفان صغیر صدیقی کو نامزد کیا ہے، منگھوپیر ٹاؤن کے چیئرمین کے لیے حاجی نواز بروہی اور وہاں وائس چیئرمین محم عارف ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن کے چیئرمین کے لیے عبدالکریم اور وائس چیئرمین کے لیے عجب خان سواتی کا نامزد کیا ہے، ماڑی پور ٹاؤن کے چیئرمین کے لیے ہمایوں خان اور وائس چیئرمین کے لیے آصف کوثر ہمارے امیدوار ہوں گے۔

یہ پڑھیں : مرتضی وہاب کا اسٹیل مل صوبائی حکومت کی تحویل میں دینے کا مطالبہ

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔