جو کہتا تھا اکیلا ہی کافی ہوں، آج اکیلا ہی بیٹھا ہے: مریم نواز
باغ آزاد کشمیر: مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو کہتا تھا اکیلا ہی کافی ہوں، آج اکیلا ہی بیٹھا ہے، جو کہتا تھا میں انہیں رلاؤں گا آج وہ صبح دوپہر شام خود روتا ہے، مسلم لیگ ن آج ڈٹ کر کھڑی ہے اور وہ رورہے ہیں۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خون کے رشتے سے کشمیر کے ساتھ جڑی ہوں، وادی کشمیر کے پہاڑوں پر کھڑے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جو ہمارے شہدا کی توہین کرتا ہے ہم بھی ان کا احترام نہیں کریں گے، جو ہمارے جنگی جہازوں کو جلائے وہ ہم میں سے نہیں ہوسکتا ہے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کا احترام نہیں کریں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی کتنا بھی غصے میں ہو، مخالف ہو اپنے ملک کو آگ نہیں لگاسکتا، 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے شہدا کے ورثا کی آنکھوں میں آنسو آئے، صرف پاکستان کو آگ نہیں لگائی بلکہ کشمیر کا سودا بھی کرکے آیا تھا یہ شخص، یہ قوم آپ کو عبرت کا نشان بناکر چھوڑے گی، جب کسی کے پاس کارکردگی نہیں ہوتی وہی شخص یہ حرکتیں کرتا ہے، وہ جماعت جہاں سے آئی تھی واپس وہیں چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی کے لیے نامزد کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کر کشمیر کا سودا کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، نواز شریف کی سیاست کو ختم کرنے کا پلان ختم ہوگیا، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کی سیاست سے کون یاد آتا ہے؟، نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، 75 سال سے نواز شریف کے 9سال نکال دیں تو کچھ نہیں بچتا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تکالیف برداشت کیں پاکستان پر آنچ نہیں آنے دی، سڑکیں، اسکول اور یونیورسٹی نواز شریف نے بنائی، ن لیگ ختم کرنے والی جماعت کی کرچی بھی نہیں مل رہی، اسی کی جماعت کا وزیراعظم آزاد کشمیر اس کیخلاف گواہی دے رہا ہے، نواز شریف کے کئی دشمن آئے اور چلے گئے، جو کہتا تھا اکیلا ہی کافی ہوں، آج اکیلا ہی بیٹھا ہے، جو کہتا تھا میں انہیں رلاؤں گا آج وہ صبح دوپہر شام خود روتا ہے، مسلم لیگ ن آج ڈٹ کر کھڑی ہے اور وہ رورہے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









