بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

عمران خان اب اپنے آپ سے ہی مذاکرات کریں: مولانا فضل الرحمان

05 جون, 2023 20:26

گوجرانوالہ: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا ملک کو تباہ کرنا تھا، عمران خان اپنے آپ سے ہی مذاکرات کریں۔

پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی مدعی ریاست ہے، اگر شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں نہیں ہوں گی تو یہ مناسب نہیں ہوگا، ان کا ایجنڈا ملک کو تباہ کرنا تھا، 4 سال میں معیشت کو برباد کردیا گیا، امریکا مخالف چورن بیچا اب ان کی منتیں کی جارہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کا احترام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ہم کبھی اداروں کیخلاف نہیں رہے، اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بیانات گمراہ کن ہے:وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ خطے میں گوادر کو بڑی اہمیت حاصل ہے، چین اور دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں لیکن سرمایہ کاری کے لیے چین اور دوست ممالک کو اعتماد چاہیے۔

سربراہ پی ڈی کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی اپنے آپ سے ہی مذاکرات کریں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔