بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

ندیم افضل چن اورپی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والدکو رہا کردیا گیا

05 جون, 2023 08:59

پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کو مبینہ طور پر گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں ندیم افضل نے خود اپنے والد کی گرفتاری اور پھر بعد میںرہائی کی خبر دی۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ میرے والد کو گرفتارکرلیا گیا ہے، میرے بوڑھے باپ کو چھوڑدو، میں اس وقت نجف میں ہوں، میں نجف سے آکر گرفتاری دے دوں گا۔

بعد ازاں ندیم افضل نے ہی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کے والد کو رہا کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے بھی کہا کہ ان کے والد واپس آگئے ہیں، ان کے والدکو سی آئی اے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا جہاں پولیس نے ایک گھنٹے تک والد کے فون کی جانچ پڑتال کی۔

یہ پڑھیں : جعلی پرچوں کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے : حماد اظہر

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔