نئے بجٹ میں کاسمیٹکس اور موبائل فونز پر ٹیکس بڑھنے کا امکان
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق بجٹ میں مہنگے اور امپورٹڈ موبائل مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے، بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے، امپورٹڈ انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈی مہنگی ہوگی۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ الیکٹرانکس آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا، امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رکھنے اور کلرز، ڈائیرز، پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر بھی 25 فیصد ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ امپورٹڈ برانڈڈ شوز، پرس، شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا، سن گلاسز، پرفیومز ، امپورٹڈ پرائیویٹ اسلحہ پر 25 فیصد سیلز ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کیلئے 45 ارب مختص،مزید اضافہ متوقع
ذرائع ایف بی آر کے مطابق لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رہنے سے 55 ارب آمدن متوقع ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











