بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

آئندہ مالی سال پاکستان کیلئے معاشی ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم

05 جون, 2023 19:10

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں پی ایس ڈی پی کے حجم 950 ارب روپے کیا جا رہا ہے، آئندہ مالی سال پاکستان کیلئے معاشی ترقی کا سال ہوگا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ التوا کا شکار نیشنل فلڈ ریسپانس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بیانات گمراہ کن ہے:وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ کا محور ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں ہوں گی، آئندہ مالی سال میں پی ایس ڈی پی کے حجم 950 ارب روپے کیا جا رہا ہے، آئندہ مالی سال پاکستان کیلئے معاشی ترقی کا سال ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں موجود وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لانے کی پالیسی اپنائی ہے، بجٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی ترقی و تعمیر نو کیلئے بھی خطیر رقم رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر حکومتی اقدام میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت حکومت کیلئے نہایت اہم ہے، ملکی معاشی سلامتی کیلئے ایسی کاوش کی مثال دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔