بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، مداخلت نہیں کریں گے:چیف جسٹس

05 جون, 2023 15:00

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، ان میں مداخلت نہیں کریں گے۔

سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف درخواست پر دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ نے آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق دو قوانین بنائے، پرانے مقدمات اس لیے مقرر کررہے ہیں تاکہ دیکھ سکیں ایشو تازہ ہے یا نہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہا آئندہ ہفتے چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں،ججز نہیں ہوں گے، کے الیکٹرک کی نجکاری کو اٹھارہ سال ہو چکے، آپ ہدایات لے لیں، کل کیس سنیں گے۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہیں تو متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں، پرانے مقدمات اس لیے سماعت کیلئے مقرر کر رہے ہیں تاکہ دیکھ سکیں لائیو ایشو ہے؟

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔