بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

یاسمین راشد کو عدالت سے غیر قانونی طور پر ریلیف دیا گیا: عطا تارڑ

05 جون, 2023 18:13

اسلام آباد: عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو عدالت کی طرف سے ریلیف دیا گیا، یاسمین راشد کا کیس غیر قانونی طور پر ڈسچارج کیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، چند شرپسندوں نے سرکاری املاک، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، چاغی پہاڑ قومی سلامتی کی ضمانت ہے، اسے بھی نہ بخشا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار خواتین سمیت تمام افراد کو سزائیں ہونگی، کوئی جیل سے باہر نہیں ہوگا: عطا تارڑ

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کا لیڈر کرپشن میں ملوث تھا اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا، یاسمین راشد کو عدالت کی طرف سے ریلیف دیا گیا، یاسمین راشد کا کیس غیر قانونی طور پر ڈسچارج کیا گیا، یہ کہنا غلط ہے کہ یاسمین راشد کا نام ایف آئی آر میں نہیں تھا، ایف آئی آر کے دوسرے صفحہ پر یاسمین راشد کا نام درج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس حملے میں یاسمین راشد بھی ویڈیو میں نظر آئیں، فیصلے میں اتنی کیا جلدی تھی کہ فارنزک رپورٹ کا بھی انتظار نہ کیا گیا، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔