بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج کے بیانیے کو سفید جھوٹ قرار دے دیا

07 جون, 2023 10:47

امریکا نے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹے ہیں،پاکستانی سیاست سے متعلق فیصلے وہاں کے عوام نے اپنے آئین کے مطابق کرنے ہیں۔

امريکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان ویدانت پٹيل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹے ہیں ،پاکستانی سیاست سے متعلق فیصلے وہاں کے عوام نے اپنے آئین کے مطابق کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات دیرینہ تعاون پر مبنی ہیں،امریکہ نے ہمیشہ خوشحال اورجمہوری پاکستان کوامریکی مفادات کیلئے اہم سمجھاہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں،پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر رسائی دی جائے،دوسرے ممالک سے کہاہےگرفتارامریکیوں کیلئےطریقہ کارکوسامنے رکھیں،خدیجہ شاہ کی دہری شہریت ہے،پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں،کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ان کی ممکنہ مدد کیلئے تیار رہتے ہیں،پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : رجیم چینج کی پھر تردید، ہم جس چیز کے حق میں ہیں وہ پاکستان کا آئینی نظام ہے : امریکہ

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔