بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

بشریٰ بی بی نے نیب نوٹس میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

07 جون, 2023 13:10

اسلام آباد: بشریٰ بی بی نے نیب کو بطور گواہ طلبی کا جواب جمع کر ا دیا ہے، اپنے جواب میں بشری بی بی نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شامل تفتیش کرنے کیلئے ٹھوس مواد مہیا کریں،458 کنال زمین ، 285 ملین روپے ، بلڈنگ و دیگر ڈونیشنز القادر ٹرسٹ کو معاہدے کے تحت دیں،بی ٹی ایل کی جانب سے القادر ٹرسٹ کو یہ ڈونیشن 24 مارچ 2021 کو دی گئی۔

،بشریٰ بی بی نے اپنے جواب میں کہا کہ ڈونیشن دستاویز کی کاپی القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر ، سی آئی ٹی کو 23 مئی کو فراہم کر چکے ہیں ،القادر یونیورسٹی ایک ٹرسٹ ہے جس سے کسی شخص یا ٹرسٹیز کو کوئی فائدہ نہیں۔

یہ پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 31 مئی تک منظور

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔