آئین پر سب متفق مگر آئین کے نفاذ پرکلیئر نہیں :چیف جسٹس
اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ آئین پر سب متفق ہیں لیکن آئین کے نفاذ پر سب کلئیر نہیں ہیں، ایک بات اچھی ہوئی کہ حکومت اور اداروں نے کہا عدالت میں ہی دلائل دیں گے جو قانونی ہیں ورنہ یہ تو عدالت کے دروازے کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔
ریویوآف ججمنٹس ایکٹ اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوال یہ ہے کہ 90 دن میں انتخابات کا آئینی تقدس ہے؟ عدالت کے دروازے کے باہر احتجاج کا کیا مقصد تھا؟ انصاف کی فراہمی تو مولا کریم کا کام ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر نظرثانی درخواستوں پر سماعت کےلیے لارجربینچ بنا تو اس کے سامنے نئےنکات بھی اٹھائے جائیں گے، قانون کو رول بیک کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل سے پوچھا تھا کیا 8 اکتوبر کے الیکشن پر آپ حتمی کہہ سکتے ہیں؟ ملک میں جو ایونٹ ہوچکے اس کے بعد یہ سوال رکھا ہے، جو کچھ ملک میں ہوا میں 9 مئی کا حوالہ دے رہا ہوں، آئین پر سب متفق ہیں لیکن آئین کے نفاذ پر سب کلیئر نہیں ہیں۔
تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین 14مئی کے بعد مر چکا ہے، جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ آپ کیا کہتےہیں الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پرانے قانون کے تحت سنی جائے؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جی ابھی اس درخواست کو پرانے قانون کے تحت سن لیں۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ یہ کوئی نیا کیس نہیں یہ پہلے سے ہوئے فیصلہ کے خلاف اپیل ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نظرثانی پر نئے قانون پر آپکا کیا موقف ہے؟علی ظفر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا نظرثانی پرنیا قانون آئین سے متصادم اور پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا تسلسل ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نئے نظر ثانی قانون کے خلاف کچھ درخواستیں آئی ہیں، نظر ثانی ایکٹ کے معاملے کو کسی اسٹیج پر دیکھنا ہی ہے، اٹارنی جنرل کو نوٹس کر دیتے ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ علی ظفر صاحب آپ اپنا نقطہ نظر بتا دیں، ہم کیا سوچ رہے ہیں پھر ہم بتا دیں گے۔
تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ میرا خیال ہے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کو سنا جائے، میں نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر جواب تیار کر رکھا ہے۔ عدالت ساتھ ساتھ ریویو پوائنٹ کے خلاف بھی درخواست سن لے، اگرریویو پوائنٹ برقرار رہا تو پھر الیکشن کمیشن کی درخواست لارجربینچ سن لے۔
الیکشن کمیشن کی پنجاب انتخابات فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔ ججممٹ ری ویو ایکٹ کےخلاف درخواستوں پر سماعت بھی آئندہ منگل تک ملتوی کردی گئی۔
ججمنٹ ری ویو ایکٹ کےخلاف درخواستوں پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا گیا، عدالت نے دونوں کیسز ایک ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ پڑھیں : چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی ملاقات
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








