خوراک کو احتیاط کیساتھ استعمال کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے: صدر عارف علوی
اسلام آباد: صدرعارف علوی نےتحفظ خوراک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے خوراک کو احتیاط کیساتھ استعمال کریں۔
صدرمملکت نے کہا کہ یہ دن تحفظ خوارک کے معیارات کی طرف توجہ دلانے کیلئے منایا جارہا ہے، غیرمحفوظ خوراک سے روزانہ اوسطاً 16 لاکھ افراد کا بیمارہونا تشویشناک امرہے۔
انھوں نے کہا کہ خوراک سے متعلق خطرات کم کر کے لاکھوں جانیں بچا سکتے ہیں،ملاوٹ شدہ خوراک صحت کے مختلف مسائل پیدا کرتی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں تحفظ خوراک کے معیارات پرعمل کرکے فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہوگا، فوڈ سیفٹی معیار کے مطابق تحفظِ خوراک کے تقاضوں پرعمل کرنا ہوگا۔
یہ پڑھیں : صدر مملکت عارف علوی کا یوم مزدور پر خصوصی پیغام
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








