اپٹما نے بجٹ میں مسابقتی نرخ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد: اپٹما نے بجٹ میں مسابقتی نرخ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اس سے متعلق خط لکھ دیا۔
گوہر اعجاز کا خط میں کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ جاری رکھے جائیں، پنجاب کی صنعتوں کو مہنگی گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ 30 جون کو ختم ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وعدوں پر عملدرآمد میں وفاق کی سرد مہری باعث تشویش ہے: عبدالقدوس بزنجو
انہوں نے لکھا کہ پنجاب کی صنعتوں کو مہنگی گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے، بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ ختم ہونے سے برآمدات کو بڑا دھچکا لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹیکسٹائل برآمدات میں 3 ارب ڈالرز کمی کا امکان ہے، ٹیکسٹائل برآمدات بڑھنے سے ملک میں بے روزگاری کم ہوگی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








