سوات میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
سوات: مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو اہلکار عمر خان اور اشرف علی معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، دونوں اہلکاروں کے سروں پر گولیاں لگیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے میں راستے سے گزرنے والا نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ پڑھیں :سوات میں کڈنی اسپتال کو دوبارہ نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








