گورنر سندھ نے طاقتور پاکستان پروگرام کا آغاز کردیا
کراچی: کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ طاقتور پاکستان پروگرام کے تحت 6 ماہ تک مفت راشن دیں گے، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ راشن پیکٹ تقسیم کریں گے۔
گورنر سندھ کا طاقتور پاکستان پروگرام کے آغاز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی قسطوں کے انتظار میں وقت ضائع ہورہا ہے، ملک بھر میں عوام دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے مسائل سننے کیلئے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر گھنٹی لگادی گئی
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بے روز گار افراد کیلئے طاقتور پاکستان پروگرام شروع کیا ہے، طاقتور پاکستان پروگرام کے تحت 6 ماہ تک مفت راشن دیں گے، اگلے ہفتے یوسی کی سطح پر کام شروع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ طاقتور پاکستان پروگرام کے تحت راشن کارڈ جاری کریں گے، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ راشن پیکٹ تقسیم کریں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








