بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے رکھنے پر آئی ایم ایف راضی

08 جون, 2023 13:32

اسلام آباد: اگلے مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے رکھنے پر عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) راضی ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، بجٹ میں 1600 ارب سے زائد کے ٹیکس وصول کیے جائیں گے، 510 ارب کے ٹیکس منی بجٹ میں لگائے جاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس فنانس بل کے ذریعے لگیں گے، مجموعی طور پر ایف بی آر رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 1900 ارب اضافی اکٹھے کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے لیے میوچل فنڈز اور ریئل انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر 30 فیصد سے زائد ٹیکس کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجٹ میں درآمدی لگژری اشیاء پر وِد ہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے گا، پراپرٹی سیکٹر میں نان فائلرز کے لیے وِدہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے پرامید ہیں:شہباز شریف

فنانس بل کے مطابق نان فائلرز کے لیے پرائز بانڈز کی خرید و فروخت کرنے والوں پر وِد ہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے گا، پراپرٹی سیکٹر میں پلاٹ کی خریدوفروخت پر وِد ہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز کے لیے دوگنا ہوگا، بجٹ میں نان فائلرز کے وِد ہولڈنگ ٹیکس کی شرح فائلرز کی نسبت دوگنی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجٹ میں ریئل اسٹیٹ کا لین دین دستاویزی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر استعمال شدہ رہائشی، کمرشل، انڈسٹری پلاٹ اور فارم ہاؤس پر ٹیکس لگے گا، مشینری، کمرشل رینٹ پر وِدہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔