بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مرضی کا بینچ بناکر قانون کا راستہ روکا گیا :عرفان قادر

08 جون, 2023 11:15

اسلام آباد :معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مرضی کا بینچ بناکر قانون کا راستہ روکا گیا ،ججز کو بے توقیر ہونے نہیں دینگے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئےعرفان قادر نے کہا کہ ججز اپنا مؤقف کمیشن کے سامنے پیش کریں ، ڈیو لیکس میں ایسے شواہد آرہے تھے جن سے کرپشن کا عنصر ملتا ہے ، کمیشن بھی ان کے ہی برادر ججز پر مشتمل بنایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ کمیشن کے سامنے پیش ہوکر بے گناہی ثابت کرنے کی سہولت دی گئی ،جج پارلیمان کے قانون کو نہیں مان رہے ، وہ کوشش کررہے ہیں کہ اپنی مرضی سے انتخابات کرالیں۔

عرفان قادر نے کہا کہ حکومت نے جج صاحبان کیخلاف کبھی غلط زبان استعمال نہیں کی ، کچھ کیسز میں بریک تھرو ملا ہے ان میں القادر ٹرسٹ کیس بھی شامل ہے ، ساڑھے 4ارب روپے کی ٹرانزیکشن فرح گوگی کے اکاؤنٹ میں ہوئی ، سابق وزیراعظم نے قیمتی تحائف بھی وصول کیے ۔

انھوں نےمزید کہا کہ کرپشن کسی بھی معاشرے کےلیے ناقابل قبول ہے ، کرپشن کے خاتمے کیلئے عالمی اداروں کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں ، عانصاف سب کےلیے اور احتساب سب کا ہونا چاہیے ، کرپشن کے خاتمے تک کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، ہر وہ کام جس کی قانون اجازت نہیں دیتا وہ کرپشن ہے ، جب تک احتساب نہیں ہوگا کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ۔

یہ پڑھیں : ریاست ججز کو جواب دہ نہیں، عدلیہ قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرے: عرفان قادر

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔