جناح ہاؤس حملہ : ایک اور حملہ آورحاشر کے حیران کن انکشافات
جناح ہاؤس لاہور پر حملے کا ایک اور شرپسند بے نقاب ہو گیا، شر پسند حاشر خان درانی جناح ہاؤس پر دورانِ حملہ آور وی لاگنگ کرتا رہا اور انقلاب کے نعرے لگاتے رہا ۔
حاشرخان درانی نامی شر پسند انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکریٹری ہے جس نے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ میں نے نعرے لگائے کہ لوگو! انقلاب مبارک ہو۔
شر پسند حاشر خان درانی کا بیان میں کہنا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی، جس کے تحت ہم نے حملہ کیا۔
جناح ہاؤس لاہور پر حملے کے شر پسند حاشر خان نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے حملے کا منصوبہ بنایا جس میں یاسمین راشد، محمود الرشید اور شیخ امتیاز شامل تھے۔
شر پسند کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف ہمارے ذہنوں میں جو بھرا تھا وہ اثر انداز ہوا، میں بھی حملے کے وقت وہاں موجود تھا، میں نے بھی ویڈیو بنائی۔
جناح ہاؤس لاہور پر حملے کے شر پسند حاشر نے کہا ہے کہ میں نے جھنڈا لہرایا اور کہا کہ یہ کور کمانڈر ہاؤس نہیں بلکہ خان ہاؤس ہے۔
شر پسند نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت مثبت تھا، ہماری فوج نے کسی عام شہری کو زرابرابر بھی نقصان نہیں پہنچایا۔
یہ پڑھیں : جناح ہاؤس حملہ:ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب، مرکزی شرپسند بھی پی ٹی آئی کارکن نکلا
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








