بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان ’تاپی‘ مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط ہوگئے

08 جون, 2023 13:40

اسلام آباد: پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان ’تاپی‘ مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط ہوگئے، ترکمانستان کے وزیر مملکت اور پاکستان کے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے دستخط کیے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکمانستان اور پاکستان کی وزارت پیٹرولیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تاپی خطے کی خوشحالی کے لیے اہم منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ سامنے لایا جائے، عالمی طاقتوں کی نظر اسٹریٹیجک اثاثوں پر ہے؟ رضا ربانی

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاپی پائپ لائن کا اشک آباد سے آغاز ہوگا، تاپی پائپ لائن اشک آباد سے ہوکر کابل پھر اسلام آباد اور بھارت جائیگی، تاپی پائپ لائن منصوبے سے خطے کو قدرتی گیس کی فراہمی ممکن ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی صورتحال کے تناظر میں توانائی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، توانائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔