بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

تحریک انصاف سے روح نکل گئی، چیئرمین پی ٹی آئی عبرت کی زندہ مثال بن چکا ہے: مریم اورنگزیب

08 جون, 2023 20:55

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے روح نکل گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی آج عبرت کی زندہ مثال بن چکا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ تکبر، ضد، انا، ذاتی مفادات کا بت دھڑام سے زمین بوس ہوگیا، تحریک انصاف سے روح نکل گئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی بنانے والوں کے چلے جانے سے بس اب بت ہی باقی رہ گیا ہے، مغرور نے کہا تھا کہ کسی کے آنے اور جانے سے فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج عبرت کی زندہ مثال بن چکا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔