آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو تسلیم کرلیا ہے، معاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئیگی: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من وعن تسلیم کرلیا گیا ہے، معاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پیشن میں اضافہ کیا جائے گا، عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے، عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ ہے، اندازہ ہے مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات بڑھا دی ہیں، سیلاب کے باوجود معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کیلئے خدمات قابلِ ستائش ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت زرعی شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدت پر خطیر سرمایہ کاری کرے گی، چھوٹے کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں کے پروگرام میں توسیع کی جائے گی، کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، آج کابینہ کا اہم ایجنڈا بجٹ 24-2023 ہے، میرے پاس ایک ہی ایڈوائزر کی سیٹ خالی تھی جو روحیل اصغر شیخ کو دی ہے، امید ہے روحیل اصغر باقی وقت پوری محنت اور ذمہ داری نبھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں بکھیر دیں، پھر بڑی مشکل سے آئی ایم ایف سے معاملات طے کیے، گزشتہ سال جو سیلاب آیا تباہ کن تھا معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، کابینہ کے ممبران نے بحالی، ریلیف کیلئے دن رات کوششیں کیں، وفاقی کے علاوہ صوبوں نے بحالی کےلیے اربوں روپے خرچ کیے، وفاق نے 100 ارب روپے خرچ کیے ، بیرون ممالک سے امداد آئی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے: مریم اورنگزیب
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے تقریباً 30 ارب ڈال کا معاشی نقصان ہوا، یوکرین کرائسز کے نتیجے میں عالمی منڈی میں اشیا کی قیمتیں بڑھیں، اب ہم دوبارہ آئی ایم ایف کیساتھ سر جوڑ کر بیٹھے ہیں، آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من وعن تسلیم کرلیا گیا ہے، اس ماہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے، چین نے ہماری بھرپور مدد کی اور معاشی تعاون کیا، چینی حکومت کی سپورٹ انتہائی مدد گار ثابت ہوئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے ہمارا ہاتھ تھاما اور 3 ارب ڈالر کی مدد کی، زرعی شعبے میں ہمیں اچھے نتائج مل سکتے ہیں، زراعت میں ٹھوس اقدمات اٹھائیں تو اچھے نتائج مل سکتے ہیں، دیہی علاقوں میں قصبوں میں زرعی اجناس پر مبنی ویلیو ایڈٹ چین قائم کریں گے، ہم نے 75 برسوں میں گندم، گنا ،کپاس میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں کی، گنے کی اسٹوریج کو ممکن بنائیں گے، دیہی علاقوں میں خوشحالی آئے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








