بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،عوام سکون سے سوئیں:خواجہ آصف

09 جون, 2023 15:42

اسلام آباد :وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہےعوام سکون سے سوئیں، دفاعی بجٹ سے ملک کے دفاع کو نہ دیکھاجائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہ کہ جیسے باقی شعبوں میں مشکلات ہیں ایسے دفاع کے بجٹ کیلئے بھی مشکلات ہیں،دفاع کے بجٹ پرموجودہ حکومت نے توجہ دی ہے،معاشی تباہی کے سامنے بندھ باندھا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ہے، ہم نےسیاست قربان کرکے ریاست بچائی، جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیںان کی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

انھوں  نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے، مل کر مشکلات کو حل کریں گے ،اگرہم سیاست کو بچاتے تو ملکی حالات اور بھی خراب ہوجاتے،سیاست گنوائی لیکن حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا۔

وزیر دفاع عام آدمی کو ریلیف ضرور ملے گا ،حالات کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ریلیف نہ دے سکیں ۔

یہ پڑھیں : امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف کو فون، خطے کی صورتحال پر گفتگو

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔