رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
مردان: رہنما پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کو پھر حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں علی محمد خان کا نام بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی ہے، انہیں گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








