بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عوامی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم

09 جون, 2023 14:23

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد پارٹی کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عوامی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ فیس بک پر 18 گھنٹے میں ایک لاکھ سے زائد لائیک اور کمنٹس کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

جہانگیر ترین کے فیس بک پیج پر لگائی گئی پوسٹس کو 25 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور فیس بک پیج کے فالورز کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا اعلان

ٹویٹر پر ایک روز میں استحکام پاکستان پارٹی کیلئے 25 ہزار سے زائد ٹوئٹس کی گئیں، ایک دن میں انسٹاگرام پر بھی ایک ملین سے زائد بار ویڈیوز کو دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق جماعت کا نام ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں سب سے پہلے نمبر پر رہا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔