پی پی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں کسی سے بھی اتحاد ہوسکتا ہے: ندیم افضل چن
لاہور: ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں کسی سے بھی اتحاد ہوسکتا ہے۔
سینئر رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف زرداری نے میثاق معیشت کی بات کی ہے، مڈل کلاس کیلئے ریلیف پیکج دینا بہت ضروری ہے، ملکی صورتحال کے پیش نظر میثاق معیشت بھی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر:ایل اے 15 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ملک میں کارکنوں کی واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے، باقی پارٹیوں نے کارکنوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دروازے سب کیلئے کھلے ہیں کسی سے بھی اتحاد ہوسکتا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








