تحریک انصاف جیسے بنی تھی ویسے ہی ٹوٹ رہی ہے: فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد: فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جیسے بنی تھی ویسے ہی ٹوٹ رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے پیغام کے باوجود آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں ملے۔
وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزاد کشمیر ضمنی الیکشن میں کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزاد کشمیر کے عوام کی محبت کل بھی اور آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جیسے بنی تھی ویسے ہی ٹوٹ رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے جسے بھی ٹکٹ دوں گا وہ کامیاب ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کے پیغام کے باوجود آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر:ایل اے 15 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب
ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے عراق کا کامیاب دورہ کیا، بلاول بھٹو نے عراق کے سرکاری، مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، وزیرخارجہ نے زائرین کے ویزوں سے متعلق خصوصی توجہ دی، جو پاکستانی جیلوں میں ہیں ان کو قانونی معاونت فراہم کرنے پر گفتگو ہوئی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








