بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پاکستان کا دشمن اور عالمی دہشت گرد کی افغانستان میں پراسرار ہلاکت

09 جون, 2023 10:20

پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث عالمی دہشت گرد ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان میں پراسرار طور پر مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشت گرد ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر انتہائی مطلوب تھا، دہشت گرد اور اُس کی فیملی بھارت سے ہجرت کرکے افغانستان آئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطرناک ترین دہشت گرد کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے تھا، دہشت گرد نے غفاری مدرسہ کابل سے مذہبی تعلیم حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق ثناء اللہ غفاری متعدد حملوں میں ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان اور افغانستان میں بھی ملوث رہا ہے، دہشت گرد اپریل 2020ء سے اسلامک اسٹیٹ خراسان پراونس کا سرغنہ تھا۔

ثناء اللہ غفاری کو اقوام متحدہ، امریکا اور یورپین یونین نے دسمبر 2021ء میں عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا اور اس پر 10 ملین (ایک کروڑ) ڈالر کی انعامی رقم بھی رکھی ہوئی تھی۔

یہ پڑھیں : کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی :کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن گرفتار

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔