خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 19 افراد جاں بحق، 115 سے زائد زخمی
پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفان اور بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 115 سے زائد زخمی ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور آندھی کے دوران دیورا گرنے سمیت مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے، بنوں میں 12، لکی مروت 3 اور کرک میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آندھی اور طوفان کے باعث 60 افراد زخمی ہوئے، بیشتر حادثات، چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے کے باعث پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ
حکام کے مطابق صورت حال کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔
لکی مروت میں طوفانی بارشوں کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں تین بچے اور ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 26 زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوات کے علاقے مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہوئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








