بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

10 جون, 2023 12:50

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

حافظ نعیم الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 15 جون کو میئر کا الیکشن ہے، الیکشن کیلئے کی گئی ترمیم کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، میئر کے الیکشن سے قبل لوگوں کو اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کے 5 چیئرمین گرفتار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق تاحال رہا نہیں کیا گیا، رات کی تاریکی میں مزید 2 چیئر مینز کو لاپتہ کردیا گیا، سندھ حکومت جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کررہی، پیپلزپارٹی نے 1970 میں بھی مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دھاندلی کے باوجود بھی پیپلز پارٹی کا میئر بننا ناممکن ہے: حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے جمہوریت کے چیمپئن بنتے ہیں، الیکشن کمیشن ان کی بی ٹیم کے طور پر کام کررہا ہے، ہم کل پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔