بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

اسلام آباد انتظامیہ کا شہر میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ

10 جون, 2023 17:54

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت نے انتظامیہ کا شہر میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، چیف کمشنر آفس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے فوج لگائی گئی تھی۔

مراسلے کے مطابق انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کے پیش نظر فوج کو طلب کیا گیا تھا، آرٹیکل 245 کا اطلاق 10 مئی کو کیا گیا تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔