بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پی ٹی آئی چیئرمین کا مسئلہ ہے کہ فوج اس کی مدد کیوں نہیں کررہی: بلاول بھٹو

10 جون, 2023 15:41

اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے حامیوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، چیئرمین تحریک انصاف نے کبھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی، پی ٹی آئی چیئرمین کا مسئلہ ہے کہ فوج اس کی مدد کیوں نہیں کررہی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا عراق کا دورہ بہت اچھا رہا، پاکستان اور عراق کے تعلقات ایک نئی جہت پر پہنچ گئے، عراق اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، دورہ عراق کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا تھا، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، نجف اشرف میں جلد پاکستانی قونصل خانہ کھولیں گے، عراق کے ساتھ معاشی، تجارتی شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہورہی ہے، پاکستان کئی برسوں سے کلائمنٹ چینج کی وجہ سے متاثر ہے، پاکستان مسلسل دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں خبردار کرتا رہا، ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پائیں، آئی ایم ایف سے بھی اس بارے میں بات ہوئی ہے، بڑے ڈونرز سامنے آئیں اور ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک کی مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ زلزلے، سیلاب اور دیگر آفات سے ملنے والی رقم عوام پر خرچ کی گئی، طالبان حکومت سے کئی امیدیں وابستہ کی گئیں، ہم نے افغان حکومت سے کئی معاملات پر اپیل بھی کی، طالبان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگادی، افغانستان کا امن، خطے کے امن سے جڑا ہے، افغانستان کے معاملات کا حل ہونا بہت ضروری ہے، حالیہ دنوں سرحد پار سے پاکستان پرحملوں میں اضافہ ہوا، ہم نے افغان حکومت سے اپیل کی کہ ان معاملات کو دیکھے، چین، پاکستان اور افغانستان اس معاملے پر سر جوڑ کر بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا کربلا میں مرکز زائرین اور نجف میں نیا قونصلیٹ کھولنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات برادرانہ ہیں، تہران کے ساتھ 2 اہم منصوبوں پر کام ہورہا ہے، بجلی کے منصوبے پر بھی کام کررہے ہیں، چین اور پاکستان کی دوستی بہت گہری ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، ہم بار بار لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان منصوبوں پر کام جاری ہے، چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے باعث ترقی کی راہیں کھلیں گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ڈکٹیٹرز کی حکومت رہی، چیئرمین تحریک انصاف نے ہمیشہ ڈکٹیٹر کو سپورٹ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے گزشتہ سال فوج سے تعلقات خراب ہوئے، جب اس وقت کے آرمی چیف نے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، چیئرمین تحریک انصاف کے حامیوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی، چیئرمین تحریک انصاف نے کبھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی، پی ٹی آئی چیئرمین کا مسئلہ ہے کہ فوج اس کی مدد کیوں نہیں کررہی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔