پنجاب : انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ڈی ٹی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کاتعلق مختلف کالعدم تنظیموں سی ہے، کارروائی ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئی۔ دہشت گردوں کی شناحت عتیق، رشید، ریاض، صدیق، شعیب،رحیق، زاہد، کاشف اور مقصود کے نام سے ہوئی۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد ڈیٹونیٹرز، گولیاں اور نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 9 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں : کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی :کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن گرفتار
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








