بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

طوفان بائپر جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری، ساحل پر دفعہ 144 نافذ

11 جون, 2023 14:23

کراچی: بحیرہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے، کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں، ماہی گیر آج سے کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکے فاصلے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ساحلی علاقے آندھی، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں: این ڈی ایم اے

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بائپر جوائے ایکسٹریملی سیویر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے، اس میں مزید شدت آگئی ہے، طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے40 فٹ بلند ہورہی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔