ساحلی علاقے آندھی، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں: این ڈی ایم اے
کراچی: این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے تک طوفان کی شدت اسی رفتار سے برقرار رہنے کا امکان ہے، ساحلی علاقے آندھی، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سائیکلون بپر جوئے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی بحر ہند میں موجود ہے، 24 گھنٹے تک طوفان کی شدت اسی رفتار سے برقرار رہنے کا امکان ہے، سمندری طوفان کراچی سے 910 اور ٹھٹھہ سے 890 کلومیٹر دور ہے، ساحلی علاقے آندھی، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ این ای او سی میں بپر جوائے کی پیشرفت پر مسلسل نگرانی جاری ہے، این ڈی ایم اے نے سمندری طوفان کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا تھا، ممکنہ اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام موسمیاتی حالات سے آگاہ رہیں، عوام سیر و تفریح کیلئے ساحل پر جانے سے گزیز کریں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 19 افراد جاں بحق، 115 سے زائد زخمی
دوسری جانب کے پی ٹی نے بھی سمندری طوفان کے ہیش نظر کراچی پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے، کراچی پورٹ پر جہازوں اور بوٹس کو محفوظ بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، 25 ناٹیکل میل سے تیز ہواؤں کی صورت میں شپنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی، 35 ناٹیکل میل ہوا کی رفتار کی صورت میں کارگو جہازوں کے آپریشن روک دیے جائیں۔
کے پی ٹی نے جہازوں سے رابطے کیلئے 2 ہنگامی فریکوینسیز بھی جار کی ہیں۔
کے پی ٹی کے مطابق طوفان کی پیش نظر رات کے وقت جہازوں کی آمدورفت معطل رہے گی، تمام ہاربر کرافٹس کو پورٹ کے محفوظ حصوں میں رکھا جائے، انٹرنیشل کنٹینر ٹرمینل پر جہازوں کی ڈبل بکنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








