بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ

11 جون, 2023 17:58

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 200 سابقہ فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا، سابقہ فوجیوں کی بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک اور عمر کی حد 42 سال ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق فوجیوں کو ہنگامے روکنے، حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پر تعینات کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ کا شہر میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق سابق فوجیوں کی بھرتی کیلئے اشتہار 21 جون تک جاری ہونے کا امکان ہے، بھرتیوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔