بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ثبوت کے باوجود کچھ نہیں کیا جارہا: جاوید لطیف

11 جون, 2023 18:29

لاہور: میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ثبوت کے باوجود کچھ نہیں کیا جارہا، نواز شریف کو ہٹانے میں جو جو کردار ملوث تھے انہیں بھی بے نقاب کیا جائے۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی واقعے کی ذہن سازی کرنے والے کس طرح بچ سکتے ہیں، جس کا جو کردار ہے اس کو سزا ملنی چاہیے تب جاکر واقعات کا خاتمہ ہوگا، قوم کو سچ بتانا ہوگا کہ کس کس نے کیا کیا کردار ادا کیا، ریاستی اداروں کے پاس اس کی دہشت گردی کے ثبوت ہیں، تانے بانے ان قوتوں سے ملتے ہیں جو پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترک سرمایہ کار شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کریں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے: وزیراعظم

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بے گناہ ہونے کے باوجود چور، ڈاکو، لٹیرا کہا گیا، سچ نہیں بولیں گے تو آوازیں اٹھیں گی کہ کس طرح جماعتیں بنتی اور توڑی جاتی ہیں، پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ثبوت کے باوجود کچھ نہیں کیا جارہا، نواز شریف کو ہٹانے میں جو جو کردار ملوث تھے انہیں بھی بے نقاب کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر رحم کرتے ہوئے نواز شریف کو لایا جائے، اب آئین اور قانون کے مطابق چلا جائے حقیقت کھلنے دی جائے، قوم نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانا چاہتی ہے تو بننے دیں، دہشت گرد کو دہشت گرد اور سیاستدان کو سیاستدان کہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔