میئر بننے کے بعد کوئی اختیارات کا رونا نہ روئے: مرتضیٰ وہاب
کراچی: مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ لوگوں کا مینڈیٹ آچکا، ہمیں مل کر کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، میئر بننے کے بعد کوئی اختیارات کا رونا نہ روئے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے تمام نمائندوں کے کاغذات قبول کرلیے گئے ہیں، کراچی میں بہتری کا سفر پیپلزپارٹی کے ہر کارکن کا ایجنڈا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے، میئر بننے کے بعد کوئی اختیارات کا رونا نہ روئے۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ بینچ میں جونیئر ججز کی موجودگی، آؤٹ آف ٹرن تعیناتی کا مقصد بتاتی ہے : کامران مرتضیٰ
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا مینڈیٹ آچکا، ہمیں مل کر کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، ذاتی کوئی تشہیر نہیں، لوگوں کے کام آنا چاہیے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








