عمران خان امریکا پر الزام لگاتا ہے پھر معافی مانگ کر لابی کمپنیاں بناتا ہے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ شخص جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا ہے پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں پر حملہ بھی اس لیے کرایا کہ "وہ” مان نہیں رہے؟ اس کے دماغ میں آئین کی گنجائش ہے نہ قانون کی، انسانیت نہ ہی اخلاقیات کی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا، پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے، کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفر اور باہر میر جعفر کے نعرے لگاتا ہے، اصل میں تلاش "کاندھے” اور "بیساکھی” کے سہارے کی ہے، جو اب میسر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کیا: مولانا فضل الرحمان
ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، آرٹی ایس کی معاونت کی التجا ہے، فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملین پاؤنڈ، القادرٹرسٹ جیسے جرائم سے نجات کا این آر او درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ طلسماتی سہولیات اب دستیاب نہیں لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھا حملہ کیسے ہوتا ہے؟
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








