جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کیا: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کیا، 4 سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا۔
اپنے ایک بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کیا، 4 سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اب اپنے آپ سے ہی مذاکرات کریں: مولانا فضل الرحمان
انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








