بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

میرانشاہ: دہشتگردوں سے فائرنگ کاتبادلہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید، 3 دہشتگرد بھی ہلاک

11 جون, 2023 14:14

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ تبادلہ 3 جوان شہید اور 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ تبادلے میں پاک فوج کے 3 بہادر جوان بھی شہید ہوگئے، شہدا میں صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان اور سپاہی محمد زمان شامل ہیں، صوبیدار اصغر علی شہید اور سپاہی نسیم خان شہید کا تعلق لکی مروت سے تھا، سپاہی محمد زمان شہید کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا،

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے شہید جوانوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بدستور جاری ہے، پاکستانی افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، جوانوں کی لازوال قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔